ناکارہ طیارہ حیدر آباد روانہ

کراچی(خصوصی رپورٹ) کراچی ائیر پورٹ سے ناکارہ طیارہ کو حیدر آباد کے لئے روانہ کردیاگیا۔طیارے کو براستہ سڑک نیشنل ہائی وے حیدر آباد منتقل کیا جا رہا ہے، طیارے کوتین حصوں میں تقسیم کرکے ملٹی ایکسل ٹریلر پر منتقل کیا گیا۔ ناکارہ طیارہ 150فٹ لمبا اور 40ٹن وزنی ہے، طیارہ 8گھنٹے کے سفر کے بعد کراچی  ایئر پورٹ سے حیدر آباد پہنچے گا۔ترجمان سی اے اے کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر 13سال قبل کریش لینڈنگ کرنے والے سعودی طیارے کو دیوہیکل ٹرالر پر حیدرآباد بھیجا جارہا ہے۔