ناکارہ طیاروں کو تربیت کے لیے قابل استعمال بنانے کی کوشش

کراچی(آئی این پی ) پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ناکارہ طیاروں کو تربیت کے لیے قابل استعمال بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔تفصیل کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے ناکارہ طیاروں کو کارآمد بنانے کی کوششوں کے تحت اب دوسرا ناکارہ طیارہ پیر اور منگل کی درمیانی شب کراچی سے حیدرآباد منتقل کیا جائے گا۔پروجیکٹ ڈائریکٹر منیر عالم کے مطابق ایم ڈی 83 ساخت کا طیارہ پیر کی رات جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حیدر آباد کے لیے منتقل کیا جائے گا، ناکارہ طیارے کی منتقلی کے حوالے سے متعلقہ اتھارٹی سے این او سی حاصل کر لی گئی ہے۔