امریکی طیارہ بردار بحری جہاز جیرالڈ ایس فورڈ 5 روزہ قیام کے بعد کروشیا سے روانہ

زغریب(آئی این پی ) امریکی بحریہ کا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز جیرالڈ ایس فورڈ 5 روزہ قیام کے بعد کروشیا سے روانہ ہو گیا، تاہم امریکی بحریہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ جہاز اب کس سمت جا رہا ہے۔امریکی بحریہ کے بیان کے مطابق طیارہ بردار بحری جہاز جیرالڈ ایس فورڈ مکمل طور پر فعال ہے اور کسی بھی آپریشنل علاقے میں قومی مقاصد کے حصول کیلئے تعینات ہونے کو تیار ہے۔