ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے وفاقی پولیس نے ایک دلچسپ حکمت عملی تیار کی ہے جس میں مظاہرین کا استقبال مرچوں والے پانی اور پھینٹی سے کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس حکام کی جانب سے مظاہرین کو "بھگو بھگو کر مارنے" کا پلان بنایا گیا ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت پولیس پہلے مظاہرین پر واٹر کینن سے پانی پھینکے گی اور پھر انہیں منتشر کرنے کے لیے پھینٹی لگانے کا پروگرام ہے۔احتجاج کو روکنے کے لیے پولیس افسران نے واٹر کینن کے پانی میں مرچیں ڈالنے کا مشورہ دیا ہے، تاکہ مظاہرین کو سخت مشکلات کا سامنا ہو۔ اسلام آباد پولیس کے پاس پہلے سے 2 واٹر کیننز ہیں، جبکہ مزید 2 واٹر کیننز پنجاب سے منگوائی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں، سی ڈی اے کی فائر بریگیڈ گاڑیاں بھی اس حکمت عملی کا حصہ ہوں گی۔یہ اقدامات پی ٹی آئی کی 24 نومبر کو اسلام آباد میں متوقع احتجاج کے پیش نظر کیے جا رہے ہیں، جسے روکنے کے لیے حکومت اور انتظامیہ نے سخت حفاظتی تدابیر اپنائی ہیں۔