پنجاب بھر میں 1375 حادثات ، 626افراد شدید زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1375ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 626افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔798معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 806ڈرائیوز،55کم عمرڈرائیور، 444مسافراور183پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔