322ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1390ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 661افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔966معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (73فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 826ڈرائیوز،63کم عمرڈرائیور، 543مسافراور175پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ322ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت390متاثرین کے ساتھ پہلے،ٓفیصل آباد92حادثات میں 109متاثرین کے ساتھ دوسر ے،ملتان 91حادثات میں 114متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1644متاثرین میں 1372مرد اور272خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 233افراد کی اوسط عمر18سال سے کم934افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ477زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1241موٹرسائیکلز،77آٹورکشے،151کاریں،42وین،21مسافر بسیں،38ٹرک اور124دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔