لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست ملتوی کر دی

لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست ملتوی کر دی

ویب ڈیسک:لاہور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی ہے۔

عدالت نے فریقین کو درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر دلائل کے لیے طلب کیا ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم کے خلاف درخواست کیسے دائر ہو سکتی ہے، اور پچھلی سماعت میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اس معاملے پر معاونت کی یقین دہانی کرائی تھی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے استدلال کیا کہ وزیرِ اعظم کو آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ حاصل ہے، اور جب تک وہ وزیرِ اعظم ہیں، ان پر مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔عدالت نے اس پر کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیں، کیونکہ سیاستدانوں نے اس نوعیت کی کارروائی نہ کرنے کی بات کی تھی۔ عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ وکیل کر کے استثنیٰ کے نکتے پر تیاری کے ساتھ پیش ہوں۔درخواست گزار کا دعویٰ تھا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ججز کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کیے۔