عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست کی سماعت 21 مارچ کو ہوگی

عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست کی سماعت 21 مارچ کو ہوگی

سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست کی سماعت 21 مارچ کو ہوگی۔

سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ کی سربراہی جسٹس امین الدین کریں گے۔ یہ درخواست وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی تھی اور اس میں 25 مئی 2022ء کو عمران خان کی قیادت میں ہونے والے لانگ مارچ کے دوران مقررہ مقام کے بجائے ڈی چوک تک پہنچنے پر توہینِ عدالت کا الزام عائد کیا گیا تھا۔پچھلی سماعت پر عدالت نے وفاقی حکومت سے درخواست کی مزید پیروی کے بارے میں جواب طلب کیا تھا۔

 عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجا نے جواب بھی جمع کروا دیا ہے۔یاد رہے کہ 2022ء میں سپریم کورٹ نے لانگ مارچ کے لیے ایک مخصوص گراؤنڈ مختص کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم عمران خان کی قیادت میں 26 مئی 2022ء کو لانگ مارچ جناح ایونیو تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، اور اس دوران کارکنوں نے ڈی چوک کے قریب درختوں کو آگ بھی لگا دی تھی۔اب اس کیس کی سماعت 21 مارچ کو سپریم کورٹ میں ہوگی، جہاں توہینِ عدالت کے حوالے سے فیصلے کا امکان ہے۔