دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہر سال 23 جون کو "اولمپکس ڈے" جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔
اس دن کو جدید اولمپک کھیلوں کے آغاز کی یاد میں منایا جاتا ہے تاکہ کھیلوں کی اہمیت، صحت مند طرزِ زندگی اور عالمی یکجہتی کو اجاگر کیا جا سکے۔
پاکستان میں تقریبات:
پاکستان میں "اولمپکس ڈے" کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے:اولمپک واک اور مختلف کھیلوں کے نمائشی مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔بچوں کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (POA) کے اولمپک میوزیم کا دورہ کرایا گیا، جہاں انہوں نے میڈلز، ٹرافیاں اور تاریخی پرچموں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
لاہور میں مرکزی تقریب:
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایچی سن کالج لاہور میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔تقریب میں ہاکی، رگبی، اور ٹینس سمیت مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی۔
اولمپکس ڈے کا مقصد:
کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ امن، رواداری اور صحت مند سرگرمیوں کی ترویج۔نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا اور اولمپک اقدار سے روشناس کروانا۔