اسلام آباد(آ ئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماہی گیری کا عالمی دن آج منایا جائے گا۔ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں سب سے قدیم پیشہ اور سب سے زیادہ افراد کے روزگار کا ذریعہ ماہی گیری ہی ہے۔ ساحلی کناروں پر بسنے والے لوگ عموما ماہی گیری کے پیشے سے جڑے ہوتے ہیں۔