ریج بیٹ ایسا آن لائن مواد جو جان بوجھ کر غصہ بھڑکانے، ردِعمل کیلئے تیار کیا جاتا ہے
لندن (آئی این پی) آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے عالمی سطح پر ہونے والی ایک عوامی ووٹنگ کے بعد ’’ریج بیٹ ‘‘کو آکسفورڈ ورڈ آف دی ایئر 2025 کے طور پر منتخب کر لیا۔ اس عالمی ووٹنگ میں دنیا بھر سے 30 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ریج بیٹ سے مراد ایسا آن لائن مواد ہے جو جان بوجھ کر غصہ بھڑکانے اور ردِعمل پیدا کرنے کیلئے تیار کیا جاتا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ مشغولیت حاصل کی جا سکے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس اصطلاح کے استعمال میں تین گنا اضافہ دیکھا گیا۔یہ لفظ دو دیگر شارٹ لسٹ شدہ اصطلاحات آورا فارمنگ اور بایو ہیک کو شکست دے کر سال کا منتخب لفظ بنا۔ ریج بیٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال کو ماہرین آن لائن ہیرا پھیری، ڈیجیٹل ویل بینگ، سماجی تقسیم اور توجہ پر مبنی الگورتھم کے بڑھتے ہوئے اثرات سے جوڑتے ہیں۔ اگرچہ یہ اصطلاح کلک بیٹ سے ملتی جلتی ہے، لیکن ریج بیٹ خاص طور پر ایسے مواد کی نشاندہی کرتی ہے جو غصے، تنا اور تقسیم کو ہوا دیتا ہے۔ریج بیٹ کی ابتدائی
شکل 2002 میں ایک آن لائن فورم میں سامنے آئی تھی اور وقت کے ساتھ یہ صحافت، سوشل میڈیا کلچر اور سیاسی کمیونی کیشن میں عام استعمال ہونے لگی۔