بھٹو سٹیم سکالرشپ ، 5 طلبہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی مکمل فنڈڈ سکالرشپس کیلئے منتخب

کراچی(آئی  این پی )سندھ کے 5 طلبہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی مکمل فنڈڈ پوسٹ گریجویٹ اسکالرشپس کے لئے  منتخب ہو گئے۔سندھ حکومت اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے بھٹو اسٹیم اسکالرشپ کا کامیاب اقدام کیا گیا ہے، اس حوالے سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت بھٹو اسٹیم اسکالرشپ کی تقریبِ پذیرائی  کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق صوبائی حکومت شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نام منسوب 5 اسکالر شپس آکسفورڈ یونیورسٹی کیلئے  دے رہی ہے۔ 5 منتخب اسکالرز میں 3 کا تعلق کورنگی، ایک کا شہید بینظیرآباد اور ایک کا خیرپور سے ہے۔ منتخب طلبہ کو معاشیات، کلینیکل ایمبریالوجی، زیرو کاربن انرجی ریسرچ اور انجینئرنگ سائنس میں داخلہ ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھٹو اسٹیم اسکالرشپ کے تحت سندھ کے باصلاحیت طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم کے مواقع فراہم کئے  جا رہے ہیں