کسی کے صدربننے سے کوئی چھوٹنے والانہیں، احتجاج اخلاق کے دائرے میں ہوناچاہیے،تقریب سے خطاب
حیدرآباد(آئی این پی )وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کسی کے صدربننے سے کوئی چھوٹنے والانہیں، ٹرمپ کے صدربننے پرکوئی خوش فہمی میں نہ رہے، احتجاج اخلاق کے دائرے میں ہوناچاہیے۔حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ درپیش چیلنجزکا حل نوجوان نسل کے پاس ہے، پیپلزپارٹی پہلی حکومت ہے جوہواکے ذریعے بجلی بنا رہی ہے، سندھ واحد صوبہ ہے جہاں ونڈکوریڈورہے، نوری آباد میں ہوا سے بڑے پیمانے پربجلی پیدا کی جارہی ہے، آصف زرداری کا وعدہ پورا ہوا، تھرپارکرسے کوئلہ نکال رہے ہیں، تھرپارکرکوئلے سے عوام کوسستی بجلی فراہم کریں گے، پاکستان کا سب سے بڑامسئلہ بجلی کا ہے، بجلی کے مسئلے کا حل شہید بینظیربھٹونے دیا تھا۔وزیراطلاعات نے کہا کہ سندھ حکومت سولرسسٹم سے بھی بجلی پیدا کررہی ہے، تھرپارکرکے کوئلے سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیداکی جارہی ہے، سندھ حکومت نے پاکستان کوتھرکے کوئلے کا تحفہ دیا، تھرکے کوئلے سے ہمیں سستی بجلی ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ اورمواقع موجودہیں، نوجوان سوشل میڈیا کواچھے کاموں کیلیے استعمال کریں، سندھ حکومت بہت جلد مزید نئے منصوبے لائے گی، کوشش ہوگی ہرنوجوان کوعزت کے تحت روزگارملے۔