حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

رینجرز اور ایف سی کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت اختیارات حاصل ہوں گے
پنجاب پولیس پی ٹی آئی احتجاج روکنے کیلئے تیار‘ 10 ہزار اہلکاروں کی نفری سٹینڈ بائی کردی
 اسلام آباد (آئی این پی‘یو این پی ) پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر حکومت نے اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق وزارت داخلہ نے رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے کہ چیف کمشنر نے رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز اور ایف سی کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت اختیارات حاصل ہوں گے، رینجرز اور ایف سی وفاقی پولیس کی امن و امان کے معاملے پر معاونت کرے گی‘دریں اثناء  پنجاب پولیس نے امن وامان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں احتجاج روکنے کے لیے پنجاب بھر سے 10 ہزار 700 پولیس اہلکاروں کی نفری سٹینڈ بائی کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا