درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا،23 مئی تک بارشوں کی پیشگوئی
لاہور(نیٹ نیوز)شدید گرمی کے باعث سورج سوا نیزے پر آ گیا، شہر میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 19 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گرمی کی شدت کے باعث شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شام کے اوقات میں موسم میں بہتری کے امکانات موجود ہیں، جبکہ شہر میں 23 مئی تک بارشوں کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کمی آنے کی توقع ہے