آسٹریلوی ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان پیٹ کمنز نے واضح کیا ہے کہ آئندہ چند برسوں میں ان کی ترجیح آسٹریلوی کرکٹ ہوگی۔
کمنز کا کہنا ہے کہ بطور ٹیسٹ کپتان وہ زیادہ سے زیادہ میچز کھیلنا چاہتے ہیں اور کسی بھی ٹیسٹ سیریز سے دور رہنا نہیں چاہتے۔اس بیان کو اس تناظر میں اہم سمجھا جا رہا ہے جہاں آسٹریلیا کے کئی بڑے کھلاڑی فرنچائز کرکٹ کو ترجیح دینے کی باتوں میں مبتلا ہیں۔کمنز نے بتایا کہ آئی پی ایل ان کے لیے موزوں ہے کیونکہ یہ عموماً آسٹریلیا کے آف سیزن میں ہوتا ہے، لیکن قومی ذمہ داریاں ان کے لیے سب سے اہم ہیں۔انہوں نے اپنی انجری کے بارے میں بھی بتایا کہ گزشتہ چند ماہ میں انہوں نے کم کرکٹ کھیلی، جس سے ان کی فٹنس میں بہتری آئی ہے۔
کمنز کے مطابق، ان کی کمر کی انجری مکمل طور پر ٹھیک ہو چکی ہے اور انہوں نے محتاط بحالی پروگرام اپنایا ہے تاکہ آئندہ ڈیڑھ سال میں اہم ٹیسٹ میچز میں حصہ لے سکیں۔واضح رہے کہ کمنز آئندہ پاکستان اور بنگلادیش کے وائٹ بال دوروں میں شرکت نہیں کریں گے، کیونکہ وہ آئی پی ایل پلے آف اور ٹیسٹ شیڈول کو ترجیح دے رہے ہیں۔