سربراہ کینٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک نے کہا کہ کورنگی کریک میں حالیہ دنوں میں بھڑکنے والی آگ اب بھی شدت کے ساتھ جاری ہے، تاہم آگ کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیابی حاصل کر لی گئی ہے۔
فیصل وٹو کے مطابق، آگ کے اطراف 500 میٹر کا علاقے کو کورڈن آف کر دیا گیا ہے اور تمام 6 کنٹونمنٹ بورڈز کے فائر ٹینڈرز موقع پر موجود ہیں۔ شہریوں کو آگ لگنے والے مقام سے غیر ضروری طور پر دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مزید یہ کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے آگ کے مقام کا سروے مکمل کر لیا ہے، جس کے بعد مزید تفصیلات معلوم ہوں گی۔ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ اور آئل کمپنی کے حکام بھی سروے کر رہے ہیں۔
کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ نے مزید منرل ٹیسٹ کے لیے مختلف اداروں سے رابطہ کیا ہے، اور آج منرل ٹیسٹ کی ٹیمیں آگ کے مقام کا سروے کریں گی۔اس سروے میں ایئر کوالٹی ٹیسٹ کیا جائے گا تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ یہاں میتھین گیس کی مقدار کتنی ہے۔ وزارت پاکستان پیٹرولیم نے زیر زمین میتھین گیس کی جانچ کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔