پیٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتوں اور کاروباری مشکلات پر تاجر برادری کا احتجاج کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتوں اور کاروباری مشکلات پر تاجر برادری کا احتجاج کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتے ہوئے اخراجات کے باعث تاجر برادری کا صبر جواب دے گیا، جس کے بعد انہوں نے جمعہ کو صدر کے علاقے میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق، تاجر برادری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کی جائیں۔ جنرل سیکریٹری کوآپریٹو مارکیٹ، اسلم خان کے مطابق، مظاہرہ 22 مئی کو جہانگیر پارک کے سامنے کیا جائے گا، جہاں حکومت سے قیمتوں میں فوری کمی کا مطالبہ کیا جائے گا۔ تاجر رہنما ناصر مکانی کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل پر بھاری لیوی عوام پر ظلم ہے، جس نے بڑھتی مہنگائی کے باعث تجارتی سرگرمیوں اور صنعت کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری عوام کے ساتھ مل کر مہنگائی اور پیٹرولیم کی قیمتوں کے خلاف آواز بلند کرے گی۔