انقرہ (آئی ا ین پی )ترکیہ اور شام کی سرحدی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلیکی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کے جھٹکے سرحدی علاقوں سمیت اطراف میں بھی محسوس کئے گئے،جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،یاد رہیکہ ترکیہ اورشام کا خطہ ماضی میں بھی شدید زلزلوں کی زد میں رہ چکا ہے،جس کے باعث دونوں ممالک میں بڑے پیمانے پر تباہی دیکھی گئی تھی۔