اسلام آباد (آئی ا ین پی)ایران امریکا جنگ دوسرے ماہ میں داخل ہو گئی ہے جبکہ پاکستان کے پیٹرولیم مصنوعات کے لئے تین ممالک سے رابطے جاری ہیں، سعودی عرب سے خام تیل کے ایک جہاز کا انتظام ، کویت سے بھی یقین دہانی حاصل کر لی گئی ۔مارچ میں سعودی عرب کی یانبو بندرگاہ کے ذریعے خام تیل کا ایک جہاز، عمان کی بندرگاہوں سے پیٹرول کے پانچ اور ڈیزل کا ایک کارگو لایا گیا ۔ پاکستان نے کویت سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی یقین دہانی حاصل کر لی ۔ کویت پیٹرولیم کارپوریشن ڈیزل اور جیٹ فیول فراہم کرے گی ۔