اسلام آباد(آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر بھی آنکھ کی بیماری کا شکار ہوگئے۔ سلمان صفدرنے بیرون ملک آنکھ کے معائنے کے لئے اپیلوں کی فوری پیروی سے معذوری ظاہر کردی۔ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ نے سلمان صفدر کی طرف سے درخواست پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سلمان صفدر کو آنکھ کی بیماری کا سامنا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے عمران خان کی سزا معطلی کی درخواستوں کو سننے سے انکار کے خلاف اپیل کے لیے مہلت کی استدعا کر دی۔