شہریوں نے ڈیوٹی پر آئے پاک فوج کے جوانوں کو بڑے خلوص سے الوداع کہا
لاہور(کرائم رپورٹر)پاک فوج کے جوانوں کے اعزاز میں جلو موڑ پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق باٹا ہور پولیس اور جلو موڑ کے شہریوں نے ڈیوٹی پر آئے پاک فوج کے جوانوں کو بڑے خلوص اور محبت سے الوداع کیالاہور پولیس نے پاک فوج کو بہترین سکیورٹی اور پروٹوکول دیاایس ایچ او باٹا پور سمیت جلو موڑ کے شہریوں نے شرکت کی پاک فوج کے جوانوں کا کہنا تھا کہ ہمیں لاہور پولیس اور شہریوں کی جانب سے ایسا پیار ملا کہ جسے ہم ہمہ وقت یاد رکھیں گیپاک فوج نے لاہور پولیس کی مہمان نوازی کو سراہااہل علاقہ کی پاک فوج کے حق میں پر جوش طریقے سے نعرے بازی، شہریوں نے اپنے ہیروز کا شکریہ ادا کیا، پھول نچھاور کیے اور ہار پہنائیبزنس کمیونٹی سمیت شہریوں کا تقریب میں جوش و خروش کا مظاہرہ کیاہمیں اپنے ہیروز پر فخر ، پاک فوج ہمارا سرمایہ ہے، ہماری فوج دشمن کے ہر وار کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔