سپریم کورٹ کے اندر واقع اے سی گیس پلانٹ میں اچانک دھماکہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں عمارت میں زبردست ہلچل اور لرزش محسوس کی گئی۔
واقعہ کے باعث عمارت کے اندر موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور فوری طور پر اطراف کے لوگ اور عملہ باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد، سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں بھی نقصان ہوا ہے، اور واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا۔ واقعہ کے سبب سپریم کورٹ کی عمارت میں جزوی نقصان یا کسی بڑے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، اور تمام قانونی عملہ اور وکلا محفوظ ہیں۔