وزیر ہا ئوسنگ کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت گھروں کا جائزہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیر ہا ئوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت بننے والے گھروں کا جائزہ لیا ،ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان کے ہمراہ کاہنہ کے علاقے میں مکمل ہونیوالے گھروں کا دورہ کیا، شہریوں نے وزیر ہا ئوسنگ سے درخواست کی کہ ہمارا شکریہ کا پیغام اور دعائیں وزیر اعلیٰ تک ضرور پہنچائیں ، وزیر ہا ئوسنگ نے اخوت دفتر میں موجود درخواست گزاروں سے بھی ملاقات کی، درخواست گزاروں اور مستفید افراد نے بلاسود قرضوں کی فراہمی کو دائمی نیکی قرار دیا۔