دوست کو بلا کر قتل، نعش جلانے والے گرفتار

 باپ بیٹی کو قتل، کروڑوں چوری کرنیوالے بھی پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ انویسٹی گیشن پولیس تھانہ کاہنہ نے 72 سالہ فرخ شکیل کے قتل میں ملوث سفاک باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے دوست کو بلا کر کیپوٹین ٹیبلٹس دیں، گلا دبا کر قتل کیا اور نعش کو جلا دیا۔ مقتول کی بیٹی سے تاوان کا مطالبہ بھی کیا۔ شمالی چھاؤنی پولیس نے 10 سالہ بیٹی ایمان فاطمہ کو اینٹیں مار کر قتل کرنے والا باپ گرفتار کر لیا۔ سبزہ زار پولیس نے مالک مکان واجد حسین کے قتل میں ملوث اشتہاری باپ بیٹوں کو گرفتار کیا۔ گلشن راوی پولیس نے گارمنٹس کی دکان سے لاکھوں کے ملبوسات چوری کرنیوالے 3 رکنی گینگ کو دھر لیا۔ اچھرہ پولیس نے لاکر توڑ کر سونا و نقدی چوری کرنے والے ملازم کو گرفتار کر کے 85 تولے سونا برآمد کر لیا۔ ڈی آئی جی کے مطابق رواں سال 203 قتل، 3500 خواتین اغواء￿ ، 326 بچوں سے زیادتی سمیت ہزاروں مقدمات میں سینکڑوں ملزمان گرفتار کیے گئے۔ مقدمات کی برآمدگی مالیت 3 ارب 16 کروڑ 66 لاکھ سے زائد رہی۔