لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی سٹریٹ کرائم کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ایس ایچ او ہنجروال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے2 رکنی ڈکیت گینگ کوگرفتار کر لیا ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان گن پوائنٹ پر عوام الناس سے لوٹ مار کرتے تھیملزمان کو سی سی ٹی وی ویڈیو میں بزرگ شہری پر تشدد اور واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے ریکارڈ یافتہ ملزمان عثمان اور عمر کو خفیہ اطلاع پر بدھ بازار کی گراونڈ سے گرفتار کیا گیاملزمان سے 6موبائل فونز2موٹر-سائیکل، نقدی،2 پستول 30 بور بمہ گولیاں برآمد کر لی گئی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نیایس ایچ او ہنجروال عدیل انجم اور پولیس ٹیم کو شاباش دی سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے