وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد، نئے ٹیرف کا اطلاق کر دیا گیا ہے، جس کے تحت مختلف صارفین کے لیے بجلی کے نرخ متعین کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، مختلف کیٹیگریز کے لیے نئے ٹیرف کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں:
لائف لائن صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 4 روپے 78 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔
سویونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 9 روپے 37 پیسے فی یونٹ ہوں گے۔
100 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ بجلی کے نرخ مقرر کیے گئے ہیں۔
200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے 11 روپے 51 پیسے فی یونٹ کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔
300 یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے 34 روپے 3 پیسے فی یونٹ، جبکہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹیڈ ٹی او یو صارفین کے لیے 48 روپے 46 پیسے فی یونٹ نرخ ہوں گے۔
دیگر صارفین کے لیے بجلی کے نرخ:
گھریلو صارفین کے لیے اوسط قیمت 31 روپے 63 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔
کمرشل صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 62 روپے 47 پیسے فی یونٹ ہوں گے۔
جنرل سروسز کے لیے بجلی کے نرخ 49 روپے 48 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔
صنعتوں کے لیے بجلی کا ٹیرف 40 روپے 51 پیسے فی یونٹ ہوگا۔
زرعی صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 34 روپے 58 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔
آزاد کشمیر اور پبلک لائٹنگ کے لیے بجلی کا ٹیرف 32 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔
قومی اوسط ٹیرف: بجلی کا اوسط قومی ٹیرف 37 روپے 64 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔
یہ نئے ٹیرف عوام اور مختلف شعبوں کے لیے حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں کمی کے فیصلے کا حصہ ہیں، جو مختلف طبقات کو ریلیف دینے کی کوششوں کا اظہار ہے۔