فرانس:ریسٹورنٹ مالک نے چور کو قتل کرکے پکا ڈالا

 پیرس (آئی این پی )فرانس میں ایک لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا جہاں ایک ریسٹورنٹ کے 69سالہ سابق مالک فیلیپ شنائیڈراور اس کی ساتھی نتھالی کابوباسی پر اپنے پڑوسی جارج میشلر کے قتل، جسم کو ٹکڑوں میں کاٹنے، کچھ حصوں کو پکانے اور باقیات کو مختلف علاقوں میں پھیلانے کا الزام ہے دورانِ تفتیش یہ انکشاف ہوا کہ شنائیڈر اور نتھالی نے جارج کے دور افتادہ جنگلاتی گھر میں چوری کے دوران اسے دھکا دیا، جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔شنائیڈر نے پولیس کو بتایا کہ وہ جارج کے جسم کو چھپانے کے لیے گھبرا گئے تھے، لہٰذا انہوں نے اس کے جسم کو ٹکڑوں میں کاٹا، کچھ حصے ایک برتن میں پکا دیے، شنائیڈر کے بقول یہ سب ایک مذہبی رسم کے تحت کیا گیا، اور باقی کو جلا کر فرانس کے مختلف حصوں میں پھیلا دیا۔