اقوام متحدہ 130دن بعد پہلی بار غزہ کو ایندھن پہنچانے میں کامیاب

نیویارک(آئی این پی ) اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجاریک نے کہا ہے کہ اس کی ایک ٹیم نے 130دن بعد پہلی بار غزہ کی پٹی میں تقریباً 75ہزار لٹر ایندھن پہنچا دیا ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق یہ چار ماہ سے زائد عرصے بعد اپنی نوعیت کی پہلی کھیپ ہے۔دوجاریک نے مزید کہاکہ ایندھن کی مقدار توانائی کی ضروریات کے ایک دن کے لیے بھی کافی نہیں ہے، ایندھن اب بھی کم پڑ رہا ہے اور اگر فوری طور پر بہت زیادہ مقدار میں ایندھن نہ پہنچایا گیا تو مختلف سروسز بند ہو جائیں گی۔