مدرسہ رجسٹریشن آرڈیننس کو اسمبلی سے جلد منظور کیا جائے:ڈاکٹر راغب حسین نعیمی

 لاہور(آئی این پی )چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے سوسائٹی ایکٹ میں ترمیم اور مدرسہ رجسٹریشن آرڈیننس کے اجرا کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے قومی اسمبلی سے جلد از جلد منظور کیا جائے۔اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے یہ معاملہ اب مستقل حل ہو گیا ہے اس لیے مزید سیاست نہ کی جائے۔ اب ڈی جی آر ای سے رجسٹرڈ شدہ 18 ہزار 600 سے زائد مدارس کو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے۔