لاہور(سپیشل رپورٹر)معرو ف دینی سکالرڈاکٹر راغب حسین نعیمی سٹیٹ بینک کی شرعیہ ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین مقرر کردیئے گئے۔ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان سلیم اللہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔ڈاکٹر راغب حسین نعیمی جامعہ نعیمیہ لاہور کے مہتمم اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات سرانجام دے ہیں۔ڈاکٹر محمد راغب نعیمی گورنمنٹ کالج کے گریجویٹ ہیں. وہ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے عربی میں گولڈ میڈلسٹ ایم اے معاشیات اور اسلامی معاشیات میں پی ایچ ڈی ہیں۔آپ نے دینی تعلیم دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہورسے حاصل کی ہے