معین خان اپنے بیٹے اعظم خان کو پہچان نہیں سکے

لاہور(نیٹ نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان دو منٹ تک ٹیلی فون پر بات کرنے کے باوجود اپنے بیٹے اور پاکستانی کرکٹر اعظم خان کو پہچان نہ سکے۔ پروگرام پیارا رمضان میں سابق کپتان معین خان اور اْن کی اہلیہ نے شرکت کی۔ اس دوران اعظم خان پروگرام میں بطور کالر شریک ہوئے۔اعظم خان نے میزبان  کے سوال پر کہا کہ آپ کے پروگرام میں آنے والے یہ دونوں مجھے اچھے طریقے سے جانتے ہیں۔ معین خان اپنے بیٹے کی  آواز سْن کر نہیں پہچان سکے۔ اس کے بعد اعظم خان نے پھر کہا کہ ’ارے بابا میں ہوںسابق وکٹ کیپر نے اس پر کہا کہ ارے اعظم آواز بنا کر کیوں بات کررہے ہوں۔ اعظم خان نے یہ بھی کہا کہ میں بہت عرصے کے بعد بابا اور مما کو کھانا بناتے دیکھ رہا ہوں۔معین خان نے وضاحت کی کہ جس دن تم گھر میں کھانا کھاؤ گے تو میں کھانا بناؤں گا۔ اعظم خان نے بتایا کہ بابا کڑاہی اور دیگر کھانے بہت مزے کے بناتے ہیں۔