ہمیں فخر ہے اس معرکے کا حصہ ہیں جس میں حق کی جیت ہوئی، مسلح افواج کا ہر قربانی کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان کی مسلح افواج اور پاک رینجرز نے یوم آزادی کے موقع پرملک کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم دہرایا ہے۔معرکہ حق پہلے ہی پاکستان کی مسلح افواج کا حوصلہ، عزم اور قربانی کا ناقابلِ فراموش سفرہے۔یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کی تمام مسلح افواج کا ملک کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم سامنے آیا ہے ۔پاک فوج نے کہا کہ ہماری سانس، خون، جذبہ اور جنون سب تیری حفاظت کے نام ہے۔پا ک فضائیہ نے کہا کہ ہماری ہر پرواز اور ہر اڑان پاکستان کے وقار و سربلندی کے لیے ہے۔پاک بحریہ نے کہا کہ ہم ہر لہر کے سامنے حفاظتی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔پاک رینجرز نے کہا کہ پہاڑ ہو یا میدان، طوفان ہو یا کٹھن راہ، وطن کی حفاظت ہمارا ایمان ہے،وطن کے امن کے لیے ہم ہر لمحہ تیار ہیں۔پاک فوج نے کہا کہ یہ وردی صرف لباس نہیں، یہ ہمارے عشق کی پہچان ہے۔مسلح افواج نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم اس معرکے کا حصہ ہیں جس میں حق کی جیت ہوئی، یوم آزادی کے موقع پر مسلح افواج کا پاک سرزمین کی حفاظت کرنے کا تجدیدِ عہدکرتے ہیں۔