لاہور( کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے تدارک اورنشہ کے عادی افراد کی بحالی کیلئے اقدامات کرنے کی درخواست پر پنجاب حکومت اور محکمہ صحت سمیت دیگر سے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس فیصل زمان خان نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا عدالت حکومت کو منشیات کے تدارک اور متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا حکم دے۔