نگہبان رمضان کے تحت رجسٹرڈ شہریوں کو پے آرڈرز فراہم

لاہور ( کرائم رپورٹر )کمشنر زید بن مقصود کی زیر صدارت نگہبان رمضان پیکیج کے تحت پے آرڈرز تقسیم کے جائزہ کے حوالے سے ڈویڑنل سطح کا اجلاس ہوا۔ چاروں اضلاع کے ڈی سیز نے نگہبان رمضان پیکیج کے تحت پے آرڈرز تقسیم بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا تمام اضلاع اپنے اہداف کے مطابق بڑی حد تک پے آرڈرز رجسٹرڈ مستحقین کی دہلیز پر پہنچا چکے ہیں، لاہور میں 87فیصد پے آرڈرز مستحقین تک پہنچائے جا چکے ہیں جبکہ 95فیصد پے آرڈرز ٹائٹل ہولڈرز کیش بھی کرا چکے ہیں۔