نگہبان رمضان پیکیج میں شفافیت کا حکم

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی ڈپٹی کمشنرز کو رجسٹریشن کا عمل15 فروری تک مکمل کر لینے کی ہدایت 

لاہور (خصوصی رپورٹ )چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ہدایت کی ہے کہ نگہبان رمضان پیکیج میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے مستحق افراد کا مستند ڈیٹا اکٹھا کیا جائے تاکہ اصل حقدار تک اسکا حق پہنچ سکے۔انہوں نے یہ ہدایت یہاں سول سیکرٹریٹ میں ڈپٹی کمشنرز کیویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی،جس میں سی ای اربن یونٹ، چیئرمین پی آئی ٹی بی، سی ای او پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی اور متعلقہ حکام نے شرکت کی جبکہ تمام ڈویڑنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ رمضان پیکیج کیلئے پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری (پی ایس ای آر) میں رجسٹریشن ضروری ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ رجسٹریشن کا عمل15 فروری تک مکمل کر لیا جائے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ نادار افراد تک عزت و احترام کیساتھ انکا حق پہنچانا انتظامی افسران کی ذمہ داری ہے،افسران اپنے فرائض انسانی خدمت کے جذبے کے تحت سر انجام دیں۔