لاہور(خصوصی رپورٹ)ڈپٹی لاہور کمشنر علی اعجاز کی زیر نگرانی مستحقین کو رمضان نگہبان کارڈز کی فراہمی کا 94 فیصد سے زائد ہدف مکمل کر لیا گیا۔ضلعی انتظامیہ اور بینک آف پنجاب کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں،ابتک تراسی ہزار نو سو ساٹھ خاندانوں کو کارڈز پہنچائے جا چکے ہیں۔ مستحقین ان کارڈز کے ذریعے دس ہزار کیش یا اپنی مرضی کا راشن حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے واپس آنے والے کارڈز کی دوبارہ تصدیق اور بقایا تین ہزار کارڈز کی فوری تقسیم کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہر مستحق تک اسکا حق مکمل شفافیت اور عزت کیساتھ پہنچایا جائے گا۔