نگہبان رمضان پیکیج، کٹوتی کرنے پر دکاندار کیخلاف مقدمہ درج

چیچہ وطنی (نامہ نگار)تحصیلدار نے نگہبان رمضان پیکیج کی رقم میں کٹوتی کرنے پر دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا، ڈاکخانہ بازار میں واقع خواجہ آئرن سٹور کا مالک مبشرلطیف نگہبان رمضان پیکیج کے تحت مستحق افراد کوملنے والے 5 ہزار روپے میں سے100 روپے کٹوتی کر رہا تھا جس پر تحصیلدار خالد محمود نے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔