لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہوبورڈ کے زیر اہتمام میٹرک امتحانات (دوسرا سالانہ) 2026ء کے دوران ریاضی کے پرچے میں کنٹرولر امتحانات نے مختلف سینٹرز کے سرپرائز وزٹ کیے ،چارامیدوارجعلسازی اور نقل کرتے پکڑے گئے۔گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول فور بوائز ننگل ساہداں مریدکے سینٹر سے امیدوار شعیب خالد کی جگہ اشرف جبکہ امتحانی مرکز سینٹر میں ساحل کی جگہ ساحل حیات امتحان دیتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے جنہیں قانونی کارروئی کیلئے حوالہ پولیس کر دیا گیا۔ گورنمنٹ ہائی سکول رائیونڈ سینٹر سے علی عباس کو نقل کرتے اورگورنمنٹ گریجوایٹ کالج فار بوائز رائیونڈ سینٹر سے ریان خان کوناجائز ذرائع استعمال کرتے پکڑ لیا گیا ،