علیمہ خان سمیت 17 افراد کی آج دوبارہ جے آئی ٹی طلبی

اسلم اقبال، حماد اظہر،عون عباس ، وقاص اکرم،زلفی بخاری ، اظہر مشوانی کو نوٹس
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے سوال جواب کئے جائیں گے
لاہور(خصوصی رپورٹ) جے آئی ٹی نے علیمہ خان سمیت 17 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا۔ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے سوال جواب کئے جائیں گے، ان تمام افراد کو جے آئی ٹی آئی نے 21 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔جے آئی ٹی کی جانب سے جن افراد کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں، ان میں سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، محمد حماد اظہراورعون عباس شہباز شبیر، وقاص اکرم، تیمور سلیم خان، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی اور محمد نعمان افضل،جبران الیاس، سلمان رضا، زلفی بخاری، موسیٰ ورک اور علی ملک شامل ہیں۔