آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کو سیکیورٹی خطرے سے خبردار کیا گیا

آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کو سیکیورٹی خطرے سے خبردار کیا گیا

ایپل نے اپنے آئی فون اور آئی پیڈ کے صارفین کو ایک سنگین سیکیورٹی خطرے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

 کمپنی نے کہا ہے کہ براؤزر انجن میں ایک بڑی خامی کا پتہ چلا ہے، جسے "CVE-2025-24201" کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس خامی کا فائدہ ہیکرز نے اُٹھایا اور وہ ایسی ویب سائٹس بنا سکتے ہیں جو صارفین کے ویب براؤزرز تک باآسانی رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔یہ خطرہ سفاری اور دیگر تمام انٹرنیٹ براؤزرز میں موجود ہے جو آئی فون اور آئی پیڈ پر استعمال ہوتے ہیں۔ اس سیکیورٹی نقص کے ذریعے ہیکرز صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جس کی وجہ سے کمپنی نے صارفین کو فوری طور پر ایک سیکیورٹی پیچ ڈاؤن لوڈ کرنے کی اپیل کی ہے۔ایپل کا کہنا ہے کہ یہ پیچ ایک انتہائی پیچیدہ سائبر حملے سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے، تاکہ صارفین کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔اگر آپ ایپل ڈیوائسز استعمال کرتے ہیں، تو اس سیکیورٹی پیچ کو فوراً اپڈیٹ کرنا ضروری ہے تاکہ آپ اپنے ڈیٹا کو محفوظ رکھ سکیں۔