پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حریم سہیل نے حال ہی میں اپنی شادی کی تفصیلات مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
حریم سہیل جو تقریباً پانچ سال سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، معروف اداکارہ بینا چوہدری کی بیٹی ہیں اور انہوں نے کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ ان دنوں وہ نجی ٹی وی کے ہٹ ڈرامے "اقتدار" میں اپنی پرفارمنس کی بدولت شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔حریم سہیل نے ایک رمضان ٹرانسمیشن کے دوران اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شادی ایک شاندار اور وائرل ایونٹ تھی۔ ان کے مطابق، ان کے ذہن میں کچھ خاص خواہشات تھیں جو وہ اپنے شادی کے دن پورا کرنا چاہتی تھیں۔
حریم سہیل نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ ان کی شادی مکمل طور پر ارینجڈ میرج نہیں تھی بلکہ یہ ایک لو میرج تھی جسے ان کے والدین نے ارینجڈ میرج میں تبدیل کر دیا۔
ان کے مطابق، ان کی اور ان کے شوہر کے درمیان بہترین انڈراسٹینڈنگ ہے کیونکہ وہ دونوں ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ جب آپ کا جیون ساتھی آپ کا بہترین دوست ہوتا ہے تو آپ کے درمیان ایک خاص قسم کی ہم آہنگی اور کیمسٹری ہوتی ہے۔ آپ بغیر کسی جھجک کے ایک دوسرے سے بات کر سکتے ہیں، اور یہ تعلق زندگی کو آسان اور خوشگوار بنا دیتا ہے۔ حریم سہیل نے مزید کہا کہ ان کے لئے اصل انڈراسٹینڈنگ کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے پارٹنر کو اچھی طرح سے سمجھیں کیونکہ آپ نے ساری زندگی ان کے ساتھ گزارنی ہوتی ہے۔