لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں 9 سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کے واقعے کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، جس میں بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات اور سوجن کی تصدیق ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کی کمر، کہنی اور چہرے پر آنکھ کے قریب تشدد کے نشانات موجود ہیں، جبکہ متاثرہ بچی کے جسم کے دیگر حصوں پر بھی نشانات پائے گئے ہیں۔ رپورٹ میں مختلف مقامات پر سوجن کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔
جسم پر تشدد کے نشانات تقریباً ایک دن پرانے قرار
میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچی کے جسم پر موجود سوجن اور تشدد کے نشانات تقریباً ایک دن پرانے ہیں۔ رپورٹ میں سامنے آنے والی تفصیلات واقعے کی نوعیت جاننے کے لیے اہم قرار دی جا رہی ہیں۔
پولیس کی مزید تحقیقات جاری
حکام کے مطابق گارڈن ٹاؤن میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ تفتیش کے دوران واقعے کے حالات و واقعات اور ذمہ داران سے متعلق حقائق معلوم کیے جائیں گے۔