فٹبال ورلڈ کپ 2026: جاپان کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

فٹبال ورلڈ کپ 2026: جاپان کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

ویب ڈیسک: جاپان نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کر لیا، جاپانی ٹیم ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

جاپان نے اے ایف سی کوالیفائر کے تیسرے راؤنڈ میں بحرین کے خلاف 2-0 سے جیت حاصل کرکے کوالیفائی کیا۔ بحرین کے خلاف اس فتح کے ساتھ جاپان نے گروپ سی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو پہلے ہی بطور میزبان ورلڈ کپ 2026 میں جگہ بنا چکے ہیں، لیکن جاپان پہلی ٹیم ہے جس نے اس ایونٹ کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔