پاکستان اور نیوزی لینڈ کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج ہوگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج ہوگا

​پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے شروع ہوا۔

 پانچ میچوں کی اس سیریز میں نیوزی لینڈ کو 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ​قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں ہوتا، لیکن نئے کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ آہستہ آہستہ سامنے آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو اپنی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی تاکہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں خود کو منوا سکیں۔ ​سیریز میں بقا کے لیے، پاکستانی ٹیم کو آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔ قومی ون ڈے اسکواڈ نے دوسرے روز بھی ٹریننگ کی اور کھلاڑیوں نے پریکٹس میچ کھیلا تاکہ اپنی تیاریوں کو مزید بہتر بنا سکیں۔ ​