ویب ڈیسک: ڈونیڈن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بارش کے باعث ٹاس میں تاخیر ہوئی، جس کے بعد پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 136 رنز کا ہدف دیا۔
نیوزی لینڈ نے 13.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر یہ ہدف حاصل کر لیا۔میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تاہم بارش کے باعث میچ 15،15 اوورز پر مشتمل رہا۔
پاکستان کی بیٹنگ: پاکستان کا آغاز اچھا نہیں رہا، اور ان کی پہلی وکٹ ایک رن پر گری۔ اوپنر حسن نواز صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد محمد حارث بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹہر سکے اور 19 رنز کے مجموعے پر 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی تیسری وکٹ 50 رنز پر گری جب عرفان خان 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ چوتھی وکٹ 52 رنز پر گری جب خوشدل شاہ صرف 2 رنز بنا کر چلتے بنے۔ پاکستان کی پانچویں وکٹ 76 رنز پر گری، جہاں کپتان سلمان آغا 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاداب خان نے 14 گیندوں پر 26 رنز بنائے، مگر 110 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔پاکستان کی ساتویں وکٹ 111 رنز پر گری جب جہانداد خان صفر پر آؤٹ ہوئے۔ آٹھویں وکٹ 114 رنز پر گری، جہاں عبدالصمد 11 رنز بنا سکے۔ نویں وکٹ 135 رنز پر گری اور حارث رؤف ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔
ٹیم میں تبدیلی: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی۔ اسپنر ابرار احمد کی جگہ حارث رؤف کی ٹیم میں واپسی ہوئی۔
سیریز کی صورتحال: نیوزی لینڈ کو پانچ میچز کی سیریز میں پاکستان کے خلاف 2-0 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔