لندن (آئی این پی ) برطانیہ کی ہائی اسٹریٹس پر دبائو گزشتہ برس بھی برقرار رہا اور سال بھر میں روزانہ 35 دکانیں بند ہوئیں۔مالیاتی فرم پرائس واٹر ہائوس کی رپورٹ کے مطابق 2024 میں مجموعی طور پر بند ہونے والے ریٹیل اسٹورز، لیثرر وینیو اور سروسز آوٹ لیٹ کی تعداد 12 ہزار 804 رہی جبکہ 9 ہزار 2 نئے اسٹورز بھی کھلے اس طرح 3 ہزار 804 دکانوں کا وجود یکسر ختم ہو گیا تاہم یہ صورتِ حال 2023 کی نسبت بہتر ہے۔