اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں بھی دکانیں رات آٹھ بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی ہے اور نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ کفایت شعاری اقدامات کے تحت دکانیں بند کرنے کے اوقات میں نرمی دی گئی ہے اوروزیراعظم شہباز شریف نے 31 مئی تک دکانوں کے اوقات کار میں نرمی کی منظوری دے دی ہے ،کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔