صنعا(آئی این پی ) یمن کے حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملہ کیا گیا ہے جس کے بعد اسرائیل بھر میں سائرن بج اٹھے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائر کیے گئے میزائل کو اسرائیلی افواج نے مار گرایا۔ اسرائیل افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ میزائل حملے سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔