واشنگٹن (آئی این پی ) جشن نو روز کے موقع پر سرچ انجن گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا ، ڈوڈل میں پکوان، جانوراور رنگ برنگ پھولوں سے بھری درخت کی ٹہنی موسم بہار کی نوید سنا رہے ہیں۔تفصیل کے مطابق سال نو اور بہار کا ایک ساتھ استقبال کرتے ہوئے سرچ انجن گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا۔ایرانی آرٹسٹ کے تیارکردہ اس ڈوڈل میں پکوان، جانوراور رنگ برنگ پھولوں سے بھری درخت کی ٹہنی موسم بہار کی نوید سنا رہے ہیں۔